امریکا اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے معاہدے کی چین نے شدید مذمت کی ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس سے اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ ایٹمی برآمدات کو جیوپولیٹیکل گیمز کے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی برآمد کرنا امریکا اور برطانیہ کے دہرے معیار کا عکاس اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے نے جوہری عدم پھیلاؤ کے وعدوں کی پاسداری میں آسٹریلیا کے اخلاص پر سوال اٹھادیے ہیں۔
معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ جوہری آبدوزوں کی تیاری میں آسٹریلیا کی مدد کریں گے۔
Comments are closed.