بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گودام میں آگ لگ گئی، 3 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن بلاک فور میں کپڑے کی…

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں آگ لگنے سے وہاں موجود 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ گودام میں موجود دیگر افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کپڑوں کے مشہور برانڈ کے ویئر ہائوس میں آگ لگ گئی، 5فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھادی گئی، لیاری میں کے الیکٹرک کی گاڑی میں لگنے والی آگ ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.