بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

وزیر اعظم لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے،  پنجاب میں اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو فیڈمک اورپیڈمک اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورۂ برطانیہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

عمران خان کو حکومت پنجاب کی 3 سالہ کارکردگی پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت پنجاب کی 3سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.