جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سبی میں کشمیر ریلی کونشانہ بنانے کی کوشش، دھماکے میں کئی افراد زخمی

بلوچستان کے شہر سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کو نشانہ بنانے کی کوشش ، شرکاء کے گزرنے کے بعد بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاکر روڈ پر اس وقت دھماکا ہوا جب یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی گزر رہی تھی۔ شرکاء کے جانے کے بعدبارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا اور ریلی گزرنے کے بعد پھٹ گیا۔ دھماکے سے 16 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے دھماکا پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

The post سبی میں کشمیر ریلی کونشانہ بنانے کی کوشش، دھماکے میں کئی افراد زخمی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.