مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسین پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ،روس کی کورونا ویکسین اسپٹنک فائیو فلسطین اورایران پہنچادی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کو چینی ویکسین کی 8 ملین خوراکیں مل گئی ہیں جب کہ چین میں اب تک 30 ملین افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
اسرائیل میں کورونا ویکسین 16سال سے زائد عمر کے افراد کودینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
پاکستان میں چین کی ویکسین کے علاوہ امریکا،برطانیہ کی ویکسین بھی جلد دستیاب ہو گی۔ اقوام متحدہ کے ادارے گاوی نے پاکستان کو فائزر ویکسین دینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔
کوویکس نے پاکستان کو پہلے فیز میں17 ملین ڈوز فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے۔کوویکس پاکستان کو فی الحال آسٹرازینکا، فائزر کی کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔
The post روسی ویکسین فلسطین اور ایران کو پہنچا دی گئی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.