دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی بنی کورونا ویکسین اسپٹنک فائیو فلسطین اور ایران پہنچا دی گئی جہاں ویکسینیشن ہونے ابھی باقی ہے۔
برازیل کو چینی ویکسین سائنوفارم کی 8 ملین خوراکیں مل گئیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ ملک میں صحت کا بحران ہے۔
چین میں اب تک 30 ملین افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ چینی ویکسین سائنوفارم پاکستان بھی پہنچائی گئی۔ چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے کے طور پر ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دے دی گئیں۔
اسرائیل میں کورونا ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جائے گی۔
The post کورونا وائرس: مختلف ممالک میں ویکسین پہنچانے کا سلسلہ جاری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.