dating site linked to facebook bbwasian meet single women in south africa 1 thing 2 do 3 words 4 you dating with female

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے چیئرمین کا انتخاب، PCB گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج دن 11 بجے ہوگا۔

بورڈ کےالیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ ایک سے زیادہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی، سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس کل لاہور میں ہوگا، سابق کپتان رمیز راجہ کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، نئے منتخب چئیرمین دوپہر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، 4 آزاد نمائندے، پیٹرن کے 2 نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو ووٹ کا حق استعمال کریں گے جبکہ صوبائی ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل نہیں ہوا، کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں نہیں ہوگا۔

گورننگ بورڈ کےممبران عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان بھی خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.