مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر نہیں دبائی جا سکتی، سات دہائیوں سے کشمیری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہی ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر فروشوں کا ٹولہ آج کشمیریوں کے نام پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے، قوم اس ٹولے کی حقیقت جان چکی ہے، مودی کے یاروں نے کشمیر خود بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے سفیر بننے والے حکمران آج دہشت گرد کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کب تک کشمیریوں کے قتل عام پر اپنی آنکھیں بند رکھیں گے؟ پاکستان کو کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کا خون پانی سے بھی سستا ہو گیا ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک پر دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہیں، مغرب کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کا حل ترجیحی نہیں بلکہ مودی کو اسلحے کی فروخت پہلی ترجیح ہے۔
Comments are closed.