وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید نے ملاقات کی ہے جس کے دوران بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
گلگت بلتستان حکومت کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم ڈیولپ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے مختلف شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں کو تربیت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کے کوٹے پر غور کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بیرسٹر خالدخورشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یک جہتی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی شر انگیزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں، وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیر کاز کے لیے متحد ہے۔
Comments are closed.