جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

یورپ میں مصنوعی دل کے فروخت کی اجازت

یورپ میں انتہائی جدید مصنوعی دل تیار کر لیا گیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

فرانسیسی کمپنی نے کئی تجربات کے بعد مصنوعی دل تیار کر لیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ ایسن نامی اس مصنوعی دل کا وزن 9 سو گرام ہے جو بیٹریوں سے چلتا ہے اور یہ لمبے عرصے تک ساتھ دے سکے گا۔

فرانس سمیت دیگر ملکوں میں دل کے امراض پر کام کرنی والی کارمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر سال 2 کروڑ 60 لاکھ افراد دل کے امراض میں مبتلا ہو کر دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔

یورپ میں اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے تاہم مصنوعی دل اس کمی کو پورا کرنے میں کسی حد تک کارآمد ثابت ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.