بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گراں فروشوں کی دکانیں سیل کی جائیں: میاں اسلم اقبال

پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گراں فروشوں کی دکانیں ایک ہفتے کے لیے سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور چیف سیکریٹری کامران افضل کی زیرِ صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ انتظامیہ روزانہ منڈیوں میں نیلامی کےعمل کی مانیٹرنگ کرے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے، چینی اور گھی کی دستیابی اور قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جائے، دکانوں پر ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہ آویزاں کرایا جائے۔

اسلم اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی رسیدوں پر جرمانوں کا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا، آئندہ صرف نوٹیفائیڈ مجسٹریٹ ہی پرائس چیکنگ کا مجاز ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.