لاہور کی ایک خاتون وکیل نے آسٹریا میں ویانا جسٹیشیاایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈ خواتین وکلاء کو ان کی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر دیا جاتا ہے، خاتون وکیل ندا عثمان نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کردیا۔
خاتون وکیل ندا عثمان نے لاہور میں جیو نیوز کو بتایا کہ 17 ممالک سے 80 خواتین وکلاء کو اس ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا، جن میں سے ان کے علاوہ 12 خواتین جولائی 2021ء میں منتخب ہوئیں، جنوبی ایشیا سے منتخب ہونے والی وہ واحد خاتون تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ستمبر کو ویانا میں ایوارڈز کی آن لائن تقریب ہوئی جسٹیشیا ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، وہ یہ اعزاز پاکستان کے نام کرتی ہیں۔
ندا عثمان نےکہاکہ وہ کئی برسوں سے ایک تنظیم کے تحت پاکستانی خواتین وکلاء کے لیے کام کر رہی ہیں، ان خدمات کے عوض انہیں یہ ایوارڈ ملا۔
Comments are closed.