بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے اوور بلنگ کے معاملے پر جیو نیوز کی خبر پر جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔
پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈسکوز کے بلوں کی جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ 31دنوں سے زیادہ کی بجلی کی بلنگ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
سیکریٹری پاور علی رضا بھٹہ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر اوور بلنگ کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو اوور بلنگ کے حوالے سے ہدایت کردی ہے۔ جانچ پڑتال جلد مکمل کرلی جائے گی۔
اضافی وصول کی گئی رقم کی واپسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ رپورٹ مرتب ہونے سے پہلےکچھ نہیں کہیں گے۔
Comments are closed.