
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دی بینک آف پنجاب کو بلوچستان میں حکومتی وصولیوں کیلئے ایجنٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔
بینک آف پنجاب کو بلوچستان حکومت کی درخواست پر ایجنٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب صوبے میں ای اسٹمپنگ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی وصولیوں کیلئے بطور کلیکشن ایجنٹ کام کرے گا۔
بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر ای اسٹمپنگ سلوشنز کا اطلاق کریں گے۔
Comments are closed.