شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں معمولی جھگڑے پر نوجوان اے کے۔47 لے کر آگیا اور لوگوں کو دھمکانا شروع کردیا اس دوران ارد گرد موجود لوگ بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
اہل علاقہ کے مطابق روڈ پر ٹرک اور پک اپ کی ٹکر ہوئی اس دوران ٹرک میں سوار افراد کی جانب سے اسلحہ نکال لیا گیا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد سادہ لباس میں تھے اور جھگڑے کے دوران اے کے۔47 نکال کر شہری کو دھمکاتے رہے۔
جھگڑے کے دوران جب لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا تو ٹرک میں سوار مسلح شخص دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Comments are closed.