وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21002 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1082 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں27 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7116 ہوچکی ہے۔ آج مزید 632 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 386998 ہوچکی ہے۔ اب تک 5719473 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 443038 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 48924 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 48115 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 769 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 689 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 1082 نئے کیسز میں سے 456 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 189، ضلع جنوبی 127، ضلع وسطی 62، ملیر 32، کورنگی 28 اور ضلع غربی سے 18نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 140، سجاول 38، ٹنڈو الہیار 33، بدین 32، ٹھٹھہ 31 ، سانگھڑ 30، گھوٹکی 29، سکھر 25، دادو 23، تھرپارکر 21، میرپور خاص 21، شکار پور 22، شہید بینظیرآباد 20، نوشہرو فیروز 19، مٹیاری 18، ٹنڈو محمد خان 18، جامشورو 17، قمبر 17، خیرپور 14، کشمور 9، لاڑکانہ 9، جیکب آباد 8 اور عمرکوٹ سے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.