وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ٹھپہ مافیا خوفزدہ ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جب بھی اقتدار میں آئیں، دھونس اور دھاندلی سے آئیں۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر ہیکرز کو چیلنج دے دیا۔
انہوں نے ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.