آزاد جموں و کشمیر کی وادیٔ جہلم کو قدرت نے نہایت خوبصورتی سے نواز ہے، جو بھی اس کی سیر کو نکلتا ہے پھر کبھی اس کے سحر سے نکل نہیں پاتا ۔
مظفرآباد سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پر جہلم ویلی میں وادیٔ پٹھیالی میں سیاحت کا موسم آج کل اپنے عروج پر ہے، پہاڑوں کی کوکھ سے اُبلتے چشموں کے کنارے رنگ برنگے پھول، بلندیوں سے گرتی آبشاریں سیاحوں کو دعوتِ نظارہ دیتی ہیں۔
یہاں رہنے والے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شفاف پانیوں کے کنارے تفریح سے لطف اندوز ہونے والے اگر تھوڑی سی احتیاط کریں تو اس خوبصورت ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اور سیاحت کے لیے اسے مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.