وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں کہ 5 فروری کشمیر کاز کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یومِ یک جہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی اور انسانی حقوق کی پامالی پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔
پیر نور الحق قادری نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔
Comments are closed.