hurry up in chinese average height of a female taiwan friend finder how to be ulzzang boy penpals from america san antonio naked women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 1021 نئے کیسز، 35 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17668 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید1021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 35 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ان اموات کے نتیجے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7030 ہوچکی ہے۔ آج مزید 914 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 384369 ہوچکی۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 5660055 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور  439770 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت48371 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 47498 گھروں میں، 45 آئسولیشن سینٹرز میں اور 828 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 740 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے1021 نئے کیسز میں سے 412 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 127، ضلع جنوبی 107، ضلع وسطی 66، ملیر 45، کورنگی 44 اور ضلع غربی سے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 139، لاڑکانہ اور سانگھڑ 44-44، شہید بےنظیر آباد 36، مٹیاری 34، بدین 29، قمبر 26، عمر کوٹ 24، ٹھٹھہ 23، گھوٹکی اور خیرپور 20-20، میرپورخاص، ٹنڈو الہ یار اور شکارپور 18-18، جامشورو 15، جیکب آباد 10، سکھر 8، دادو اور کشمور 3-3، نوشہرو فیروز، ٹنڈو محمد خان اور تھرپارکر سے 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.