پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔
آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کشمیریوں اور کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔
Comments are closed.