کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رضوان نے اندرون سندھ کی طرح شہر قائد میں بھی مارکیٹس رات 10بجےتک کھولنےکا مطالبہ کیا ہے۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھی کراچی میں جمعے کو کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لازمی سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند رہیں گی۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو دوبارہ نظر ثانی کیا جائے گا۔
Comments are closed.