بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولی تھین بیگ کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے پولی تھین بیگ کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی سید مجتبیٰ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولی تھین بیگ سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے پولی تھین بیگز پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔

جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پہلے صرف دکانداروں پر جرمانہ کیا جاتا تھا لیکن اب اگر کوئی گاہک بھی پولی تھین تھامے نظر آیا تو 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔

سید مجتبیٰ حسین کا مزید کہنا ہے کہ پولی تھین بیگ بنانے والوں کو ایک لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا، آگاہی کے لیے  تعلیمی اداروں میں جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.