بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین لگوانے پر ہیلتھ کیئر ورکرز شش و پنج میں مبتلا

انسداد کورونا ویکسین لگوانے میں ہیلتھ کیئر ورکرز شش و پنج میں مبتلا ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کئی ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسین لگوانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

ہیلتھ کیئر ورکرز ویکسینیشن سینٹرز پر نہیں پہنچ رہے، جس پرسیکیریٹری صحت کاظم جتوئی  نے ویکسینیشن سینٹرز پر ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی پر  برہمی کا اظہار  کیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ  ڈی ایچ اوز کو ہیلتھ کیئر ورکرز کو سینٹرز تک لانےکی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

 دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کی حکومت کی پالیسی درست نہیں ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ  کئی ہیلتھ کیئر ورکرز ویکسین لگوانے سے گریز  کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے  ہم نے صوبائی اور وفاقی وزارت صحت کے حکام کو خط بھی لکھا ہے، ہم سے صوبائی یا قومی سطح پر کوئی مشاوت نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ کچھ فرنٹ لائن ورکرز ویکسین لگوانا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ایم اے  نے کہا کہ محکمہ صحت کو ویکسین لگوانے سے قبل آگاہی دینا چاہیے تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.