بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب حکومت ’ایک پیج‘ پر ہے تو سینیٹ الیکشن پر کیوں پریشان ہے؟ شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کہتی ہیں کہ جب حکومت ’ایک پیج‘ پر ہے تو سینیٹ الیکشن پر کیوں پریشان ہے؟ سینیٹ الیکشن معاملے پر حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کہتی ہے منہگائی کم ہے لیکن آج منہگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا وہ سلیکٹڈ ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء احتجاج کرتے نظر آئے، پارلیمنٹ میں عوامی ایشوز پر بات کرنے نہیں دی جاتی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غیرسنجیدہ رویے نے پارلیمنٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ہم پارلیمنٹ کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.