اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ زر مبادلہ ذخائر 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.88 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 اگست تک 24 ارب 61 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر4.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 17.57 ارب ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7.04 ارب ڈالر رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم 2 ستمبر کے ذخائر میں شامل ہوگی، آئی ایم ایف سے ایس ڈی آر کی مد میں 2.75 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
Comments are closed.