وفاقی وزیر برائے توانائی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ بجلی کے300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالاصارف3957 روپےبل اداکررہاہے۔
وزیر توانائی کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 300 یونٹ استعمال کرنیوالاصارف سرکاری ٹی وی کی فیس35روپےاداکررہاہے، صارف الیکٹریسٹی ڈیوٹی 1.5 فیصد، جی ایس ٹی 17 فیصد ہے،۔
تحریری جواب کے مطابق نیلم جہلم سرچارج 0.10، ایف سی چارج 0.43 ،کوارٹرکی ایڈجسٹمنٹ1.58روپےہے۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے سابقہ حکومتوں پر تنقید کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، قومی اسمبلی میں شور شرابا، کان پڑی آواز سنائی نہیں دے۔
عمر ایوب نے چیلنج کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں کوئی الیکشن لڑناچاہتاہےتوآئےمیرےحلقےسےلڑلے،میں مسلم لیگ ن کو 40 ہزار ووٹوں سے ہرا کر اسمبلی پہنچا ہوں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور گو عمران گو کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں”یہ سارے لوٹے دو آنے “کے نعرے لگائے۔
The post بجلی کے300 یونٹ کا بل کتنا؟ وزیر نے قومی اسمبلی کو بتا دیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.