who will understand me phillipines ladies indian divorced dating sites australia thai escort thailand girls with long blonde hair old women xnxx rich women looking for younger men russian dating site profiles

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں مجموعی کورونا اموات 25 ہزار سے متجاوز

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 3 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار772 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 80 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 3 ہزار 107 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 919مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 881 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ64 لاکھ 56 ہزار 77 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 20 ہزار 955 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 612ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 80 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 557 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 148 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 797 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 390 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 852 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 845 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 746 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 680 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 656کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 170 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.