ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کراچی ٹیسٹ کی فاتح پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں پنڈی کی وکٹ کراچی جیسی لگ رہی ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اس وکٹ پر اچھا اسکور کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ڈک کوک نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، لنگی اینگیٹی کی جگہ ویان ملڈر کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈی کوک نے کہا کہ پنڈی کی وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے ابتداء میں بولرز کو مدد کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.