جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ میں 979 ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس ویکسین لگا دی گئی

کراچی سمیت سندھ میں انسدادِ کورونا ویکسین کے پہلے روز 979 ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ میں انسدادِ کورونا ویکسین کے پہلے روز 979 ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی ہے۔

کراچی کے خالق دینا ہال میں 108، جناح اسپتال میں 34، اوجھا اسپتال میں 102، قطر اسپتال میں 75، نیو کراچی اسپتال میں 14 ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

لیاقت آباد اسپتال میں 113، چلڈرن اسپتال میں 36، کورنگی 5 نمبرکے اسپتال میں 37، ملیر تھڈو نالو اسپتال میں 145 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی گئی۔

لمس حیدرآباد میں 129 اور شہید بینظیر آباد میں 186 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.