کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 58 فیصد تک جاپہنچی، صوبے بھر میں مجموعی طور پر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں 5 ہزار 575 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 813 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبےکے دوسرے سب سے بڑے شہر حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں 1449 افراد کے ٹیسٹ کیے ، 190 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا شرح 3اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وہاں 9 ہزار 587 ٹیسٹ ہوئے، 377 کیسز مثبت آئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں ایک دن کے دوران مجموعی طورپر 16 ہزار 611 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 1380 کیسز مثبت آئے۔
دوسری جانب صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 27 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
Comments are closed.