پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال کے 800 ملازمین کی خدمات محکمہ صحت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملازمین کی خدمات واپس محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے کیا۔
پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مراسلے کے مطابق اسپتال کے 800 ملازمین کی خدمات محکمہ صحت کے سپرد کی جائیں گی۔
میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیویٹ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 800 سول سرونٹس کام کر رہے ہیں، ان سول سرونٹس میں اسکیل 3 سے گریڈ 20 تک کے ملازمین شامل ہیں، ملازمین میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اورکلاس فور اسٹاف شامل ہے۔
مراسلے کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سول سرونٹس کواسپتال میں ڈپوٹیشن پرتعینات کیا جائے گا، ڈپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے بورڈ آف گورنر این او سی جاری کرے گا۔
Comments are closed.