کہتے ہیں جس ایتھلیٹ کا دن نہ ہو وہ بھرپور کوشش کے باوجود بھی ناکام ہوجاتا ہے، ایسا ہی کچھ ایتھلیٹکس کے پول والٹ مقابلے میں عالمی نمبر تین امریکا کی سینڈی مورس کے ساتھ ہوا جو کوالیفیکیشن راؤنڈ کی تینوں باریوں میں بار کو عبور نہ کرسکیں۔
پچھلے اولمپکس میں پول والٹ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی عالمی نمبر تین امریکا کی سینڈی مورس کی بار عبور کرنے کی پہلی کوشش ناکام گئی۔
ان کی دوسری اور تیسری باری میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، ہر باری میں ناکامی پر وہ آنسو بہاتیں مگر ہمت کر کے پھر سے بار عبور کرنے کی کوشش کرتیں لیکن پول کوکلیئر کرنے کی کوشش میں ہر بار دھم سے نیچے گرجاتیں۔
کوالیفکیشن میں ناکامی کے سبب وہ پول والٹ مقابلوں کی ابتدا میں ہی باہر ہوگئیں۔
Comments are closed.