مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا کیسز میں تیز ترین اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیز ترین اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک اور لمحہ فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اور بھی زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
ن لیگی رہنما مزید کہا کہ بے پروائی کا رویہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، براہِ کرم ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں ۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.