جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ سندھ نے کوروناویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے شہر قائد کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا ویکسین مہم کا افتتاح  کر دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ٹائم ٹیبل دیاجائے، کبھی کہتے ہیں کہ فائزر کی ویکسین آرہی ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ کب کتنے ویکسین ڈوز آ رہے ہیں، یومیہ کورونا ویکسین کا شیڈول بنایا ہے، کورونا ویکسینیشن بلکل شفاف ہوگی، جس کو ویکسین دی جائےگی اس کی تفصیل ویب سائٹ پر ہوگی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کےمحکمہ صحت نے چین کی حکومت اور ادویہ ساز کمپنیوں سے بات کی ہے، سندھ حکومت کورونا ویکسین کی براہ راست خریداری کی کوشش کرے گی۔

سید مراد علی نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہم ویکسین مہم 3 شہروں کراچی، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد میں شروع کر رہے ہیں، ان شہروں میں کوویڈ19 کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ باتیں تو بہت ہو رہی ہیں، سندھ حکومت کےابتدا میں جو اقدامات تھے وہ دنیا میں کہیں نہیں تھے، جس کےخاندان کا فرد اس مرض سےانتقال کر جائے اس کو احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں کریں، میں نے منع کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.