بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور قتل کیس، حافظ طاہر اشرفی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ نورمقدم کیس سمیت تمام بچوں، بچیوں کےزیادتی کیسز کے اسپیڈی ٹرائل کرنے کا حکم دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں بچوں، بچیوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ رہےہیں، مرض بڑھ رہا ہو تو ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے اخبار میں ایک تعزیتی نوٹس شائع کروایا ہے۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ عدالتوں میں ہزاروں کیس ہیں لیکن ان واقعات کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس نےخوف و وحشت پیداکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.