بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین ہی ایک حل نظر آرہا ہے: جام کمال

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین ہی ایک حل نظر آرہا ہے۔

بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی ، انسداد کورونا ویکسینیشن کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلی جام کمال شریک ہوئے۔

 کورونا سے بچاؤ کی پہلی ویکسین پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر آفتاب کو لگائی گئی جبکہ دوسری ویکسین ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کو لگائی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ  آج سے کورونا سےبچاؤ کےلیے ایمونیائیزیشن کا سلسلہ شروع ہوا ہے، کورونا کی ویکسین کی کھیپ چین کی جانب سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو بتدریج آگے بڑھائیں گے، بلوچستان میں 8ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.