کمشنر گوجرانوالا ذوالفقار احمد گھمن کا پالتو کتا گم ہو گیا۔
کمشنر کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن اور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
کمشنر کے کتے کو ڈھونڈنے کے لئے گھر گھر تلاشی شروع کردی گئی۔
ذوالفقار احمد گھمن کے کتے کی تلاش کے لیے رکشوں پر اعلانات کیے جانے لگے۔
رکشوں پر ہورہے اعلانات میں کہا جارہا ہے کہ کتا جسے ملے وہ کمشنر ہاؤس پہنچادے اگر تلاشی کے دوران کتا برآمد ہوا تو سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.