الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 29 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 25 جولائی کو الیکشن کے دن 2 پولنگ اسٹیشنز میں جھگڑے کے بعد پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔
ذرائع کے مطابق باغ میں دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ نہیں ہوئی تھی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 300 ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
Comments are closed.