بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سمیت سندھ بھر میں مزارات آج سے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بند کیئے گئے مزارات آج سے کھول دیئے گئے ہیں۔

صوبے بھر میں موجود مزارات کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت کھولے گئے ہیں، مزار پر آنے جانے والوں کو ایس او پیز کا پورا خیال رکھنا ہو گا۔

سندھ کے وزیرِ اوقاف سہیل انور سیال نے صوبے بھر میں مزارات کھولنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران نومبر سے 31 جنوری تک سندھ بھر میں مزارات بند تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.