لاہور کی عدالت نے وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار ہونے والے ان ہی کی پارٹی پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔
لاہور کی عدالت نے گرفتار رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مچلکے جمع نہ کرا سکیں تو نذیر چوہان کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا جائے۔
عدالت کے حکم پر ایم پی اے نذیر چوہان کو کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.