لاہور کے علاقے کاہنہ، شالیمار ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں تعینات کانسٹیبل گلفام اپنے محلے میں دوستوں کے ساتھ گلی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
گولی کانسٹیبل کے پاؤں میں لگی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.