بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملزم ظاہر کے والدین، ملازمین کا 2 روزہ ریمانڈ منظور

عدالت نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

ملزم ظاہرجعفر کے والدین اور دو ملازمین کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے، عدالت نے چاروں ملزمان کو 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، چاہوں گا کہ اس کیس میں انصاف ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمدردیاں بچی کے والدین کے ساتھ ہیں۔

پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے تصدیق کی کہ نور قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو گرفتارکرلیا ہے ساتھ ہی گھر کے چوکیدار اور دو مزید ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفر کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کیساتھ ہیں نہ اس جرم میں کیس کی پیروی کریں گے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.