برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک ہوگئے اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ماہرین صحت نے نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔
ادھر امریکا میں 83 فیصد کورونا کیسز میں وائرس کی بھارتی قسم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اسپتالوں میں 97 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک 99 فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
Comments are closed.