سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔
مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور شاہد خاقان عباسی نے اپنے اپنے بیانات میں آزاد کشمیر میں عمران خان کی تقاریر پر تبصرہ کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، اُنہیں ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو خاتون کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات سے عمران خان اور ان کی حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک پر جرائم پیشہ اور خواتین سے نفرت پر مبنی لوگ مسلط ہیں۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے خلاف وزراء کی زبان درازی گھٹیاذہنیت کی عکاسی ہے، گھٹیا ذہنیت معاشرے کو گندگی کا جوہڑ بنا رہی ہے۔
Comments are closed.