بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹس کل سے اپنے مشن کا آغاز کرینگے

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستانی ایتھلیٹس کل سے اپنے مشن کا آغاز کریں گے، ہفتے کو پاکستان بیڈمنٹن اور شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوگا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں شریک ہیں، ان میں سے دو کل ایکشن میں ہوں گے۔

بیڈمنٹن میں شامل پاکستان کی ماحور شہزاد اپنے گروپ کا پہلا میچ جاپان کی ایکانی یاماگوچی کیخلاف کھیلیں گی۔

پاکستانی دستے میں خلیل اختر اور ماحور شہزاد نے قومی پرچم تھام کر مارچ پاسٹ کیا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا۔

صبح نو بجے پاکستان کے گلفام جوزف مردوں کی دس میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ مقابلوں کے پہلے مرحلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

کامیابی کی صورت میں وہ میڈل کے فائنل راؤنڈ کے لیے صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک بار پھر شوٹنگ رینج کا رخ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.