بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کی اصغر خان اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے خطے اور علاقائی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم پُرامن بقائے باہمی کے اصول پر پُرعزم ہیں، اس وقت ہر طرف امن کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.