بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گنڈاپور کی جلسے میں شرکت، پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں کی نااہلی کی سفارش

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی پابندی کے باوجود آزاد کشمیر جلسے میں شرکت پر تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کی نااہلی کے لیے سفارش کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں عتیق الرحمان، خواجہ فاروق، راجہ منصور اور چودھری شہزاد کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو سفارش کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.