بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بولرز نے زیادہ رنز دیے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بولرز نے زیادہ رن دے دیے، پہلی وکٹ کی اچھی شراکت کے بعد مومینٹم نہیں بن سکا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے کنڈیشنز کو اچھا استعمال کیا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسپن کے لیے حفیظ موجود تھے لیکن صورتِ حال نہ بنی کہ ان سے بولنگ کراتے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پھر فلاپ ہوئی اور ٹیم یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.