بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کےباعث صوبائی حکومت نے جمعہ کے روز کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں معطل اور بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8اعشاریہ 3 جبکہ کوئٹہ میں شرح 6 فیصد ہوگئی،جبکہ صوبے کے 10 ا ضلاع سے کورونا کے 90 مثبت کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے 10 اضلاع میں 1074 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 90مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
سب سے زیادہ 52 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ ، 24کیسز ضلع گوادر سے رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع خاران سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 طلبا کے کورونا ٹیسٹ مثبت پائے گئے ، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 23اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ۔
Comments are closed.